اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ یمن اسٹریٹ کی رپورٹ کے مطابق یمن کے صدر عبد ربہ منصور ہادی نے اس ملک میں بدامنی میں اضافے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یمن کی فوج ميں شگاف اور کچھ فوجیوں کی جانب سے مظاہرین کی حمایت کے پیش نظر ہر امکان کی توقع کی جاسکتی ہے۔ مغربی صنعاکی فضائیہ کے ایک فوجی لشکرنے ایک بیان جاری کرکے حکومت مخالف مظاہرین کی حمایت کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ملت یمن پرظلم ڈھانے والے بدعنوانوں کے ساتھ ہرگز تعاون نہيں کریں گے اور ملت یمن کے برحق اور منصفانہ مطالبات کے سامنے نہيں کھڑے ہوں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲